Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / تحدیدات سے متاثرہ قطر کو گایوں کی پہلی کھیپ حاصل

تحدیدات سے متاثرہ قطر کو گایوں کی پہلی کھیپ حاصل

الخور (قطر) ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب و دیگر عرب مملکتوں کی جانب سے تحدیدات سے متاثر قطر کو پانچ ہفتے بعد گایوں کی پہلی کھیپ حاصل ہوئی جو فضائی راستے کے ذریعہ پہنچائی گئی ہے۔ کئی درجن گایوں کو بداپسٹ سے ذریعہ طیارہ لایا گیا جہاں سے اگست تک 4000 مویشیوں کو منتقل کیا جائے گا۔ ان مویشیوں کو دوحہ کے 80 کیلو میٹر شمال میں واقع کھیتوں میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ گایوں کی اس منتقلی کو قطر فخریہ اقدام باور کرا رہا ہے اور خلیجی بحران میں اس نے تحدیدات کے خلاف اپنی مزاحمتی قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔ قطر میں تحدیدات کے ساتھ ہی دودھ کی قلت پیدا ہونے لگی تھی اور بڑی مشکل سے حکام نے کسی طرح پانچ ہفتے کا انتظار کیا۔ اب لائی گئی 165 گایوں میں 35 فوری طور پر دودھ دینے والی گائے ہیں اور بقیہ دو تا تین ہفتے میں دودھ دینے کے قابل ہوجائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT