Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / ’ تحریک آزادی ‘ کی طرح ’ تحریک ترقی ‘ پر زور

’ تحریک آزادی ‘ کی طرح ’ تحریک ترقی ‘ پر زور

سب سے بڑا انتشار پیدا کرنے والا مودی نہیں ، عوام ہیں ، وزیر اعظم کا خطاب
ممبئی ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستان کی ترقی کے لیے تحریک آزادی کی طرح ایک تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا ٹو ڈے کے پروگرام سے براہ ویڈیو رابطہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ تحریک آزادی کی طرح ہمیں ترقی کے لیے بھی تحریک کی ضرورت ہے جہاں اجتماعی کاوشیں ملک کی ترقی کو یقینی بنائیں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کے ہمارے خواب میں ہم سب کو شامل ہونا چاہئے ۔ اس کی بنیاد سب کے لیے مواقع اور عزت نفس کا حامل ہندوستان ہوگی ۔ نریندر مودی نے کہا کہ کئی دہوں تک ہم غلط پالیسیوں کے ساتھ غلط راہوں پر چلتے رہے ۔ اس وقت فیصلے انتخابات سے مربوط یا عہدیداروں کے متعین کردہ طریقہ پر ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ رجحان بدل چکا ہے ۔ انڈیا ٹو ڈے کے ایڈیٹرانچیف ارون پوری کے اس ریمارک کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے نریندر مودی کو ’ سب سے بڑا انتشار پیدا کرنے والا ‘ قرار دیا تھا ۔ وزیراعظم نے کہا اگر کوئی سب سے بڑا انتشار پیدا کرنے والا کوئی ہے تو وہ مودی نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام ہیں جو اس لقب کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام اب غلط کاموں کو ختم کرنے آگے آرہے ہیں ۔ اس سے نئے ہندوستان کی بنیادیں مستحکم ہوں گی ۔ انہوں نے حکومت کی بعض پالیسیوں کے بارے میں اندیشوں کو مسترد کردیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT