Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا 8 مئی کو منعقد شدنی جلسہ ملتوی

تحریک انصاف کا 8 مئی کو منعقد شدنی جلسہ ملتوی

اسلام آباد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بعد فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کردیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ خواتین سے بدسلوکی کے باعث نہیں بلکہ مقامی قائدین کے اختلافات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ پر پریشان ہیں جس کے باعث انہوں نے خواتین کی فوٹیج دیکھ کر فیصل آباد میں 8 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین پر منصوبہ بندی سے حملے سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس سے اعتماد اُٹھ چکا ہے اس لیے اب 9 مئی کو پشاور اور11 مئی کو بنوں میں جلسہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT