Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / تحریک انصاف کے صدرعمران خان کی تیسری شادی کی افواہ

تحریک انصاف کے صدرعمران خان کی تیسری شادی کی افواہ

اسلام آباد / لندن ۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کپتان سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے اشارہ دیا کہ وہ ممکن ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کریں ‘ اس سلسلہ میں اُن کا سابق ریکارڈ اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کو میں بہترین مشورہ شادی کے بارے میں دے سکتا ہوں کیونکہ میرا سابق ریکارڈ کچھ اچھا نہیں رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ میں تیسری بار شادی کرلوں ‘ پاکستان کی تحریک انصاف کے صدرنشین نے اپنے خاندان کے ایک دوست کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں جو لندن میں منعقد کی گئی تھی یہ اشارہ دیا ۔ 64سالہ عمران خان نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دینے شہ نشین پرآئے تھے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کی تیسری شادی امکان ہے کہ اچھی ثابت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT