Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تحریک تلنگانہ میں اہم رول ادا کرنے والے صحافی نظر انداز

تحریک تلنگانہ میں اہم رول ادا کرنے والے صحافی نظر انداز

صحافیوں کو ہیلت کارڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر زور ، اسوسی ایشن آف تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس
حیدرآباد۔21مارچ(سیاست نیوز) اسوسی ایشن آف تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ کے قائدین نے حکومت تلنگانہ سے صحافیوں کو ہیلت کارڈ کی عاجلانہ فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںاہم رول ادا کرنے والے صحافیو ں کو حکومت تلنگانہ یکسر نظر اندازکررہی ہے ۔ آج یہاں نیوپریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر اے ٹی ڈبلیو جے مسٹر جے مدھو سدھن نے کہاکہ اکیس ماہ کا طویل عرصہ گذرجانے کے باوجود حکومت تلنگانہ صحافیوں کو ہیلت کارڈ فراہم کرنے میںکوتاہی برت رہی ہے ۔ جے مدھو سدھن نے اکریڈیشن کارڈ سے محرو م صحافیوںکو بھی ہیلت کارڈ فراہم کرنے کی حمایت کی اور کہاکہ ادارے کے شناختی کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ پیش کرنے والے صحافیوں کو بھی ہیلت کارڈ اسکیم سے استفادہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت تلنگانہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران علاقائی سطح پر کام کرنے والے صحافیوںکے خدمات کی ستائش کے طور پر یہ اقدام اٹھانے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اکریڈیشن کارڈکی بنیاد پر ہیلت کارڈ کے سبب مستحق صحافیوں کے نقصان کے مترادف اقدام ہوگا۔ اس ضمن میں اسوسی ایشن آف تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے ائی اینڈ پی آر کے بشمول دیگر متعلقہ محکموں سے کی گئی نمائندگی کا بھی اس موقع پر مدھو سدھن نے تذکر ہ کیا اور کہاکہ بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں ہیلت کارڈ کی اجرائی صحافی برداری کے لئے راحت بھرا اقدام ہوگاجس کے متعلق حکومت تلنگانہ کو سنجیدگی کے ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے۔جنرل سکریٹری اے ٹی ڈبلیو جے کے انجی ریڈی‘ نائب صدربی شیکھر یادوبھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT