Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / تحریک تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے اہم رول کی ستائش

تحریک تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے اہم رول کی ستائش

ٹی ین جی او کی ڈائری و کیلنڈر کا رسم اجراء ، این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد10فبروری(سیاست نیوز) ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے تلنگانہ تحریک میں سرکاری ملازمین کے گرانقدر رول کو ناقابل ِفراموش قراردیتے ہوئے کہاکہ غیر علاقائی عہدیداروں کی غیرمعمولی اجارہ داریوں کے خلاف تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کمر بستہ ہوکر تلنگانہ تحریک کو ایک نیا موڑ دیا تھا۔مسٹر نرسمہا ریڈی نے تلنگانہ تحریک کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے سرکاری ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل بعد حکومت تلنگانہ نے بھی سرکاری ملازمین کے ناقابلِ فراموش قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں43فیصد فٹ منٹ سے نوازا ہے ۔حکومت تلنگانہ سرکاری ملازمین کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیںکرسکتی بلکہ حکومت تلنگانہ سرکاری ملازمین کو مرعات اور سہولتیںفراہم کرتے ہوئے ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کررہی ہے اور سرکاری ملازمین کے تعاون سے ہی سنہری تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی آج یہاں فتح میدان میں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی سہ روزہ اسپورٹس میٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجرائی کے بعد سرکاری ملازمین کی کثیرتعداد سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کو اس قدر آزادی نہیںتھی جتنا کے حکومت تلنگانہ نے فراہم کیاہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لئے کھیل کود کے مواقع کی فراہمی کو قابل تحسین اقدام قراردیا۔ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ جب کبھی تلنگانہ تہذیب پر مبنی نغمے سنائی دیتے ہیں ہمیں تلنگانہ تحریک کی یاد آتی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران خودکشی کرنے والوں کو تلنگانہ کے عظیم شہداء قراردیتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہہ سے ہم علیحدہ ریاست تلنگانہ کے ثمرات سے استفادہ کررہے ہیں ۔ سوامی گوڑ نے کہاکہ ہماری ریاست گنگا جمنی تہذیب کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اقلیتوں او ردیگر پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو دیگر ریاستوں کے لئے ایک مثال قراردیا ۔اعزازی صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد او رصدر کارم رویندر ریڈی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تلنگانہ پریس اکیڈیمی چیرمن الم نارائنہ‘ اسپورٹس اتھاریٹی چیرمن اے وی ریڈی اور دیگر نے بھی تقریب میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے سہ روزہ اسپورٹس میٹ کے موقع پر منعقدہ کھیل کود کے مقابلوں میںانعام اول ‘ دوم او رسوم حاصل کرنے والے کھلاڑوں کے نامو ں کا اعلان کیا۔ جنھیں مہمانوں کے ہاتھوں سے ٹرافی سے نوازاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT