Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تحریک صدائے اسلام کی آج ریاستی سنی کانفرنس

تحریک صدائے اسلام کی آج ریاستی سنی کانفرنس

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، (راست ) تحریک صدائے اسلام کے زیر اہتمام ایک روزہ ریاستی سنی کانفرنس ہاکی گراؤنڈ عید گاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر 20 ڈسمبر بروز اتوار صبح 8بجے تا عشاء منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کی سرپرستی حضرت شیخ تاج الدین جنیدی کریں گے۔ صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ اور نگرانی شہزادہ غوث اعظم حضرت سید کاظم پاشاہ کریں گے۔ بیرونی علمائے کرام میں علامہ سید جلال الدین اشرف اشرفی کچھوچھ شریف اتر پردیش اور علامہ سید شاہ عارف پاشاہ قادری کرنول کے علاوہ مقامی علمائے کرام حضرت مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، علامہ ڈاکٹر مصطفی شریف ڈائرکٹر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ، علامہ ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری پروفیسر عثمانیہ ، علامہ مفتی سید صغیر احمد نقشبندی نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ علامہ ڈاکٹر سید معز الدین شرفی ، علامہ مفتی سید اعظم اشرفی، علامہ ڈاکٹر سید خالد قادری ، علامہ مولانا منظور عالم کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔ نظامت کے فرائض علامہ عابد اقبال اشرفی انجام دیں گے۔ ۔ مولانا سید محمد عبداللہ حسینی احمد پاشاہ چشتی و بخاری حضرت مولانا سید شفیع پاشاہ قادری لاابالی ، حضرت مولانا شیخ سراج الدین جنیدی گلبرگہ، حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، حضرت مولانا سید عبدالحفیظ قادری شرفی قبلہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT