Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحصیلدارآفس کتھلاپور کا گھیراؤ

تحصیلدارآفس کتھلاپور کا گھیراؤ

کتھلاپور۔10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتھلاپور منڈل کے دولور گاؤں کی خواتین کی جانب سے بروز پیر تحصیلدار آفس کتھلاپور کا گھیراؤ کیا گیا ۔ بینکوں میں جمع کی گئی رقم ‘ دھان ‘ جواری ابھئے ہستم کے متعلق جو رقم کی ہیرا پھیری ہوئی ہے اس واقعہ کی تحقیقات کروانے کا خواتین نے مطالبہ کیا۔ سابق میں کئی مرتبہ دفاتر کے چکر کاٹنے اور یادداشتیں پیش کئے جانے اور احتجاج کئے جانے پر تحقیقات کرتے ہوئے انصاف کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔ برائے نام تحقیقات کرتے ہوئے اب تک رپورٹ پیش نہ کرنے پر خواتین نے براہمی کا اظہار کیا ۔ جناب نرہری اے پی ایم نے کہا کہ رپورٹ پراجکٹر ڈائرکٹر کے دفتر میں موجود ہے۔ رپورٹ منگواکر خاطیوں کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے ۔ جناب نرہری کے تیقن پر خواتین نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT