Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تحصیلدار اور ایڈیشنل ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

تحصیلدار اور ایڈیشنل ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ضلع ورنگل کے منڈل مارپیڈا کی تحصیلدار پنتھاکانتی منجولا اور ایڈیشنل ریونیو انسپکٹر جرپولہ بدھیا کو سیتارام پور کالونی میں علی الترتیب ساٹھ ہزار روپئے اور چالیس ہزار روپئے فیر پرائز شاپ اسوسی ایشن کے صدر ایس نرسمہا راؤ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔ انہوں نے یہ رقم فیر پرائز شاپ ( راشن شاپ ) کا معائنہ نہ کرنے اور ان کو نہ ستانے کے لیے وصول کی ۔ منجولا اور بدھیا کو ڈائرکٹر جنرل اے سی بی تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے احکامات کے مطابق ACB عدالت کی تحویل میں دے دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT