Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحصیلدار مہیش بابو کا بوائز ہاسٹل کا اچانک معائنہ

تحصیلدار مہیش بابو کا بوائز ہاسٹل کا اچانک معائنہ

سرپور ٹاون /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے بی سی ہاسٹل بوائز کا 15 فروری کے روز رات کے اوقات میں تحصیلدار رمیش بابو نے دورہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عہدیداروں کو حیرت میں ڈال دیا اور ہاسٹل میں موجود طالب علموں سے سرکار کی طرف سے دی جانے والی اسکیمات اور اشیاء کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر ہاسٹل میں زیر تعلیم طالب علموں نے تحصیلدار رامیش بابو کو تفصیلات باتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل وارڈن دوسرے مقام پر آئے ہیں اور کھانے اور پینے کی ضرورتی اشیاء کی فرہامی میں کوتاہی کرتے ہیں اور سرکار کی طرف سے دی جانے والی اشیاء اور سرکار کی فہرست Menu کے مطابق بھی یکسر لوگوں کو کھانا نہیں دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر تحصیلدار رامیش بابو نے بھی ہاسٹل وارڈ اور متعلقہ اسٹاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر حالت میں گورنمنٹ کی جانب سے ہاسٹل کے بچوں کو دی جانے والی اشیاء فہرست کے مطابق دینی چاہئے اور Menu فہرست کے مطابق بچوں کو کھانے کی اشیاء میں کوتاہی اور لاپرواہی اور بدعنوانیاں کی گئی تو سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر منڈل ریونیو انسپکٹر راملو نائیک بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT