Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظات اور مسلمانوں کے مختلف مسائل پر اردو کانفرنس جناب عامر علی خاں و دیگر کی شرکت

تحفظات اور مسلمانوں کے مختلف مسائل پر اردو کانفرنس جناب عامر علی خاں و دیگر کی شرکت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام 15 اکٹوبر کو اردو کانفرنس منعقد ہوگی جس کا ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی افتتاح کریں گے ۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ سید یونس الدین جوائنٹ کنوینر نے بتایا کہ 11 بجے دن ایرا ٹائیلنٹ اسکول راجندر نگر پلر نمبر 233 پر اردو کانفرنس ہوگی ۔ جس میں اردو کے مسائل بالخصوص اردو کو تلنگانہ میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود اس پر عدم عمل آوری سرکاری دفاتر اور آر ٹی سی بسوں کے علاوہ محلوں کے ناموں کی تختیوں پر اردو کے ساتھ ہونے والی نا انصافی ، اسکالر شپس کی وقت پر عدم اجرائی ، اردو اوپن اسکولس کے قیام ، ودیا والینٹرس کے تقررات ، مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے علاوہ دیگر مسائل اور امور پر غور و خوض ہوگا ۔ صدر نشین فورم جناب محمد اسمعیل الرب انصاری صدارت کریں گے ۔ اس کانفرنس میں سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی جناب ایس اے شکور ڈی ای او رنگاریڈی مسٹر رمیش ایم ای او مسٹر بھوپت راؤ ایم ای او سکریٹری تلنگانہ کانگریس کمیٹی مسٹر اسمعیل حسین مسٹر اعظم علی خرم ٹی آر ایس قائد ، سید فصیح اللہ سکریٹری کرسپانڈنٹ ایرا ٹائیلنٹ اسکول ( کوچنگ سنٹر ) بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT