Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظات تحریک کا اضلاع میں زور ، حیدرآباد میں پیشرفت

تحفظات تحریک کا اضلاع میں زور ، حیدرآباد میں پیشرفت

طلبہ تین زبانوں پر عبور حاصل کریں، ایس ایس سی کوئسچن بنک کا رسم اجرا ، جناب زاہد علی خاں کا خطاب

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کو اقتدار ملتا ہے تو وہ مسلمانوں کو اندرون 4 ماہ 12 فیصد تحفظات دینگے ۔ 14 ماہ گذرنے کے باوجود اس پر عملی اقدام نہیں ہوا ۔ سدھیر کمیٹی سفارشات کے انتظار کی بجائے بی سی کمیشن رپورٹ سے ان پر عمل آوری ممکن ہے اب جبکہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے 12 فیصد تحفظات سے مسلم قوم کا بڑا فائدہ ہوگا ورنہ حق تلفی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی رسم اجرائی کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں چیف منسٹر کو کھلا خط تحریر کرچکے ہیں ۔ اضلاع میں یہ تحریک زور پکڑ چکی ہے اب حیدرآباد میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے طلبہ برادری پر زور دیا کہ وہ تین زبانوں پر عبور حاصل کریں ۔ انگریزی بین الاقوامی زبان ہے تلگو مقامی سرکاری زبان ہے اور اردو مادری زبان ہے ۔ اردو زبان اپنے دم خم پر زندہ ہے ۔ اس میں اتنی طاقت ہیکہ اس کو کوئی چاہ کر بھی ختم نہیں کرسکتا ۔ اردو زبان سے ایسے پیار کریں جیسا آپ اپنی ماں کو چاہتے ہیں ۔ نئی نسل کو درخشاں مستقبل کیلئے ڈاکٹر ، انجینئر کے بجائے کئی اور پیشے ہیں ان کو اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم تحفظات کی تحریک بھی آپ کیلئے ہے تاکہ مستقبل میں آپ کو تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔ سکریٹریٹ میں کبھی مسلم افراد کی اکثریت تھی آج بمشکل ایک دو نظر آتے ہیں ۔ سیاست کی سرگرمیوں کے حوالہ سے بتایا کہ ایس ایس سی کوئسچن بنک کی اشاعت کے نہایت ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔  احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے کوئسچن بنک کی تیاری اور ان کے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول ذمہ داران کے اشتراک پر اظہار تشکر کیا ۔ الحاج خلیل الرحمن کرسپانڈنٹ نیو ماڈل ہائی اسکول کو فریضہ حج کی تکمیل پر جناب زاہد علی خاں نے مبارکباد دی تلگو پنڈت محمد رفیع ٹیچر بوسٹن اسکول نے اس کو عرق ریزی سے جناب شاکر احمد کے زیر نگرانی تیار کیا ۔ مختلف اسکولس کے طلبا طالبات نے نعت اور نظمیں پیش کی ۔ بوسٹن مشن اسکول صفدریہ ہائی اسکول ، درشہوار ہائی اسکول ، اے آر ایم ہائی اسکول ، ٹرسٹ آئیڈیل اسکول کے طلبانے شرکت کی ۔ دیگر ذمہ داران میں محمود علی ساجد ، محمد علی رفعت ، ڈاکٹر تقی الدین موجود تھے ۔ ایم اے حمید نے نظامت کی ۔ حافظ و قاری صابر پاشاہ کی قرات سے آغاز ہوا ۔ تمام طلباء و طالبات کو کوئسچن بنک مفت تقسیم کیا گیا ۔ ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT