Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت تھی

تحفظات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت تھی

چیف منسٹر کے سی آر اپنے عزائم میں کامیاب، محمد فاروق حسین کا ردعمل

حیدرآباد۔16اپریل(سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ نے ریاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے اوراس کے راست فوائد مسلمانوں کے محروم طبقات کو حاصل ہوں گے۔ مسلمانوں کی مجموعی ترقی کیلئے انہیں تحفظاتمیں اضافہ وقت کی اہم ضرورت تھی ۔جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے ریاست میں مسلمانوں کے تحفظات میں اضافہ کے بل کو منظوری دیئے جانے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ ثابت کردیا کہ وہ جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہندستان کی تاریخ میں 2جون کو یوم تاسیس تلنگانہ جس طرح تاریخ ساز دن ہے اسی طرح آج ملک بھر میں 16اپریل ایک ایسی تاریخ بن چکی ہے جو کہ ہندستان کے مسلمانو ںکے لئے مشعل راہ بنے گی۔ رکن قانون ساز کونسل ٹی آر ایس نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ 2سال کے دوران گذشتہ 65برسوں سے جاری مسلم طبقات کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی جانب سے فراہم کئے گئے 4فیصد تحفظات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ریڈی نے جو فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کے مسلمانو ںکی ترقی کی راہ ہموار کی تھی اس میں 8فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ہندستان میں مسلمانوں کی ترقی کے متعلق جب بھی تاریخ رقم کی جائے گی مورخ اپنی تاریخ کے سی آر کے تذکرہ کے بغیر مکمل نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کے سی آر نے مسلم لڑکیوں کی شادی ‘ بچوں کی تعلیم کے انتظام ‘ نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کی راہیں ہموار کرتے ہوئے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے اسے کوئی چھین نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر نہ صرف مسلمان بلکہ سیکولر ذہن کے حامل تمام طبقات جشن منا رہے ہیں اور کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ کے سی آر کا فیصلہ انتہائی دوراندیشی والا ہوتا ہے اور اس فیصلہ کے بھی دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔فاروق حسین نے چیف منسٹر سے اپنے دیرینہ روابط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر ابتداء ہی سے ضدی اور مسلمانوں و محروم طبقات کے ہمدرد انسان ہیں ۔انہوں نے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان‘ منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کوبھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی تحریک نے حکومت کو نیا حوصلہ دیا اسی لئے ادارہ سیاست بھی تحفظات کیلئے بل کی منظوری پر قابل مبارکباد ہے۔

TOPPOPULARRECENT