Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / تحفظات پر آر ایس ایس سربراہ کے نظریات کو شتروگن سنہا کی تائید

تحفظات پر آر ایس ایس سربراہ کے نظریات کو شتروگن سنہا کی تائید

پٹنہ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے طاقتور رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے اپنی ریاست بہار میں جاری اسمبلی انتخابات کی مہم میں اپنی پارٹی کی طرف سے اختیار کردہ خطوط سے انحراف کرتے ہوئے تحفظات کی پالیسی پر نظرثانی سے متعلق آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی اپیل کی حمایت کی اور کہا کہ بھاگوت کے نظریہ کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہئے۔ شتروگن سنہا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’سری موہن بھاگوت کے نظریات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔ ہم آر ایس ایس سربراہ کے نظریات کا بھرپور احترام کرتے ہیں لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض افراد ، آر ایس ایس/ بی جے پی پدرانہ شخصیت کے حامل انتہائی باصلاحیت آر ایس ایس سربراہ کے نظریات کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ‘‘واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے نظریاتی مربی موہن بھاگوت کے نظریات سے واضح طور پر بے تعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحفظات کی پالیسی پر دوبارہ غور کی کسی اپیل کی وہ تائید نہیں کرسکتے۔ شتروگن سنہا نے مزید لکھا کہ ’’میں ایک بردبار (سرد مزاج)، پرسکون انسان ہوں اور شاید ہی کبھی کسی ڈرتا ہوں۔ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ بہار کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ‘‘شتروگن سنہا نے مخالفین کو وارننگ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’تمام مفاد حاصلہ عناصر، چمچوں اور چند میرے ہی لوگوں کو میں سخت وارننگ دیتا ہوں جو مجھے ناراض یا منفی یا سنکی یا اور کسی نام سے پکارتے ہیں۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT