Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / تحفظات پر موہن بھاگوت کے ریمارکس کو مسخ کرنے کا الزام

تحفظات پر موہن بھاگوت کے ریمارکس کو مسخ کرنے کا الزام

پٹنہ۔19اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج واضح طور پر کہا کہ وہ دستور میں فراہم کردہ تحفظات کی موجودہ پالیسی کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ریمارکس کو ناقدین نے مسخ کرتے ہوئے پیش کیا تاکہ اس مسئلہ پر زعفرانی تنظیم کے نظریات کے بارے میں الجھن پیدا کی جاسکے۔ آر ایس ایس کو اس مسئلہ پر بہار میں سکیولر اتحاد اور قومی سطح پر کئی سیاسی جماعتوں کی تنقیدوں کاسامنا ہے۔ آر ایس ایس کے ایک ذمہ دار ڈاکٹر موہن سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ آر ایس ایس کے سربراہ کے بیانات کو ناقدین نے توڑ مروڑ کر پیش کیا تاکہ ریزوریشن پالیسی کے بارے میں الجھن پیدا کی جاسکے آر ایس ایس ایسی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT