Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / تحفظات کیلئے احتجاج ،جاٹ برادری کا الٹی میٹم

تحفظات کیلئے احتجاج ،جاٹ برادری کا الٹی میٹم

چندی گڑھ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاٹ قائدین نے ہریانہ میں دھمکی دی کہ اپنا تحفظات کے لئے احتجاج دوبارہ شروع کریں گے جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ ریاست دہل کر رہ گئی تھی اور 30 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ جاٹ لیڈر یشپال ملک صدر کل ہند جاٹ مہا سبھا نے کہاکہ 17 مارچ تک ہم آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے کہ سڑکوں کی ناکہ بندی کی جائے یا ریل پٹریوں کی یا کسی اور قسم کا احتجاج کیا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر منوہر لال کھتر حکومت اِس تاریخ تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کرلے۔ ریاست گیر سطح سے جاٹ قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ برادری کے ارکان دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے اگر ریاستی حکومت کارروائی نہ کرے۔

TOPPOPULARRECENT