Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے جدوجہد ہر مسلمان کی ذمہ داری

تحفظات کیلئے جدوجہد ہر مسلمان کی ذمہ داری

سینئر ایڈوکیٹ شاد نگر ایم اے کریم کی نمائندہ سیاست سے بات چیت
شادنگر 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو سماجی، معاشی، سیاسی میدان میں ملازمتوں کے علاوہ دیگر شعبہ حیات میں ترقی پانے دوسری قوموں کے شانہ بشانہ اپنے مقام کو برقرار رکھنے کے لئے تحفظات کی فراہمی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ایڈوکیٹ شاد نگر جناب ایم اے کریم نے نمائندہ سیاست شاد نگر سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ اپنے حق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا مسلمانوں کے لئے ضروری ہے۔ گزشتہ کئی دہوں سے مسلمانوں کا موقف مختلف شعبہ حیات میں کافی کمزور ہوا ہے۔ آج بھی مسلمان چھوٹے چھوٹے کاروبار کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ مسلمانوں کو ترقی فراہم کرنے ہر مسلمان کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے سے قبل اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل شاد نگر میں منعقدہ انتخابی مہم کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ٹی آر ایس اقتدار میں آتی ہے تو اندرون 4 ماہ ٹاملناڈو کے طرز پر مسلمانوں کو تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ لیکن تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آئے ہوئے قریب دیڑھ سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ اسکیمات کے نام پر مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ادارہ سیاست کی جانب سے تحفظات پر عمل آوری کے ضمن میں جو تحریک اور مہم شروع کی ہے اس کی بھرپور ستائش کی۔ ادارہ سیاست نے جو مہم شروع کی ہے یہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انھوں نے 12 فیصد تحفظات بی سی کمیشن کے ذریعہ ہی فراہم کرنے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT