Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک انصاف پر مبنی

تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک انصاف پر مبنی

ظہیرآباد۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی صدر صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیاریٹبل ٹرسٹ مولانا غیاث احمد رشادی نے یہاں مسلم شادی خانہ میں ’’ تقسیم وظائف بیوگان و مسلمانوں کی موجودہ صورتحال ‘‘ کے زیرعنوان منعقدہ پروگرام کے شکراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک میں مسلمان دیگر طبقات کے مقابلے میں پسماندہ قرار دیئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود تلنگانہ حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے کیلئے سدھیر کمیشن کا قیام تضیع اوقات کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظآت کی فراہمی کے اپنے انتخابی وعدہ کو پورا کرنے کیلئے بی سی کمیشن کی عاجلانہ تشکیل کا ریاستی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے 12فیصد مسلم تحفظات کیلئے روزنامہ ’’سیاست‘‘ کی جانب سے شروع کردہ تحریک کی صفا بیت المال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ تعلیمی و معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے تحفظات کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ روزنامہ ’سیاست‘ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملت کے مسائل پر حکومت وقت سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ بلاخوف و خطر ملت کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں مستعدی سے کام لیا ۔ انہوں نے حصولی تحفظات تحریک کو انصاف پرمبنی قرار دیتے ہوئے اسے کامیابی کی منزل تک پہنچانے کیلئے ہر انصاف پسند شہری کو آگے آنے کی ضرورت ظاہر کی ۔ صدر صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد مولانا عتیق احمد قاسمی نے مقامی یونٹ کی کارکردگی کا اجمالی خاکہ پیش کیا ۔ بعدازاں مولانا غیاث احمد رشادی کے ہاتھوں 70 بیواؤں اور معذورین میں بحساب 300/-روپئے فی کس وظائف تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر یونٹ کے دیگر عہدیداروں و کارکنوں مسرز محمد عبدالماجد جنرل سکریٹری ‘ محمد محبوب ناظم شعبہ نشر واشاعت‘ محمد عرفان آفس انچارج ‘ محمد فصیح الدین ‘ محمد عبدالمجیب کے بشمول خواتین وحضرات کی کثیر تعداد موجود تھی

TOPPOPULARRECENT