Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے سیاست کی تحریک کا خیرمقدم

تحفظات کیلئے سیاست کی تحریک کا خیرمقدم

مکتھل۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن میں اقلیتوں کے لئے 12% تحفظات کے حصول کیلئے سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے نماز جمعہ کے موقع پر مستقر کی تمام مساجد میں سیاست کی جانب سے شائع کردہ پمفلٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے عوام میں تحفظات کیلئے کی جارہی جدوجہد کا حصہ بنے اور عوامی بیداری کے لئے اپیلیں بھی کی گئیں۔ مستقر کے دانشوروں، و ذمہ داروں نے سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی کہ اللہ اس تحریک کو کامیابی بنائے اور مسلمانوں کو تحفظات کے حصول میں کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT