Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک کا خیرمقدم

تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک کا خیرمقدم

نظام آباد:13؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت سے مطالبہ اور عوام میں شعور بیداری کیلئے روزنامہ سیاست اور مسلم امپاورمنٹ کی جانب سے منعقدہ کنگس پیالیس فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے صدر ضلع وقف کمیٹی مسٹرمحمد جاوید اکرم نے روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک کی زبردست ستائش کرتے ہوئے دیڑھ سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی عدم فراہمی اور ملازمتوں کی بھرتی کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی مساعی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگاتے ہوئے قوم و ملت میں شعور بیداری کا روزنامہ سیاست کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی بھر پورستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان اس کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے حکومتی سطح پر دبائو ڈالنے کی صورت میں ریاستی حکومت تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے مجبور ہوجائے گی۔ انہوں نے نظام آباد میں منعقدہ جلسہ کی اطلاع چین میں مصروف چیف منسٹر کو حاصل ہوتے ہی یہ کچھ بھی سونچنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اپنی جانب سے نظام آباد میں بڑے پیمانے پرجلسہ کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر جلسہ کے انعقاد کے علاوہ ضلع سطح پر تحریک چلانے اور پمفلٹس کی تقسیم عمل میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان اور نیوز ایڈیٹر عامر علی خان کی خدمات کی بھی ستائش کی۔ اس موقع پر موظف لکچرار و تلنگانہ یونیورسٹی کے اڈوائیزری کمیٹی کے سابق رکن محمد نصیر الدین نے اپنی تقریر میں کہا کہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک قابل ستائش ہے۔ مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی اور پسماندگی کو دور کرنے کیلئے تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالنے تحفظات کی فراہمی کیلئے پارلیمنٹ میں بل کی ترمیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ اور اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں ہوگی تب تک مسلمانوں کو تحفظات حاصل ہونا مشکل ہوگا،اس کیلئے سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے پٹیل برادری معاشی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود بھی تحفظات کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلاتے ہوئے حکومت کو سونچنے پر مجبور کررہی ہے۔ مسلمان بھی اپنی سیاسی، تعلیمی، معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے تحریک میں شامل ہوجانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر کریم نگر کے ممتاز عالمی دین مفتی ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دستور کی ترمیم کرنے کی صورت میں دیگر قوموں کی طرح مسلمانوں کو بھی تحفظات فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے وقت کے ضرورت کے مطابق مسلمان اپنے سیاسی وابستگیوں کو بالائے تر رکھتے ہوئے تحریک میں شامل ہوجانے کی خواہش کی۔ مفتی ندیم نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک ہمیشہ کامیاب رہی۔

TOPPOPULARRECENT