Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک کو مکمل تعاون

تحفظات کیلئے ’سیاست‘ کی تحریک کو مکمل تعاون

سرپورٹاؤن۔25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم میناریٹی حلقہ اسمبلی سرپور آئی آئی کی جانب سے 22نومبر کو 12%فیصد تحفظات سے متعلق شعور بیداری مہم میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ نے شرکت کی تھی ۔ اس موقع پر کاغذ نگر میں مختلف تنظیموں اور سیاسی اور سماجی قائدین نے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں نے 12% فیصد تحفظات اور ’سیاست‘ امپاؤرمنٹ مہم اور تحریک کی ستائش کی ۔ اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد اور نائب صدر مولانا احمد مبین قاسمی اور خازن عبدالرحیم کیعلاوہ دوسرے بھی خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ 12% فیصد مہم اور تحریک کا آغاز کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کو بہت بڑا فائدہ کرنے کی کوشش کی ہیں ۔ اسم وقع پر دارالانصار ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد نے کہا کہ آپ کی آمد پر ہم تمام ٹرسٹ کے ذمہ داران بھی اس 12% فیصد تحفظات مہم میں شدت پیدا کرنے عزم ظاہر کیا اور سیاست اخبار کی اور جناب زاہد علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان صاحب کی ملت کے ساتھ ہمدردی اور ملت کے فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینے پر ستائش کی اور خاص طور پر دارالانصار ٹرسٹ کی جانب سے تحریری طور پر جناب عامر علی خان صاحب سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اس 12فیصد تحفظات کی تحریک میں ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے بھی مکمل طور پر حصہ لیتیہ وئے تحریک میںشدت پید ا کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اس موقع پر مراد میموریل ٹرسٹ چیرمین جناب شفیع اللہ خان ‘ کانگریس میناریٹی صدر ساجد خان بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT