Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / تحفظات کیلئے پٹیل طبقہ کا پرتشدد احتجاج

تحفظات کیلئے پٹیل طبقہ کا پرتشدد احتجاج

مہسنا میں کرفیو نافذ ، آج گجرات بند،بڑے شہروں میں ریاپڈ ایکشن فورس تعینات

احمد آباد ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں پٹیل طبقہ نے تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پرتشدد مظاہرہ کیا اور مہسنا میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ پٹیل تنظیموں نے کل ’’گجرات بند‘‘ کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر احمد آباد ، مہسنا اور سورت میں ریاپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) تعینات کردی گئی ہے ۔ ریاست کے دیگر مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ گجرات کے چیف سکریٹری جی آر الوریا نے بتایا کہ آر اے ایف کی 5 کمپنیاں ان تین شہروں میں متعین کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ ریزرو پولیس کی 20 کمپنیاں ریاست بھر میں تعینات کی جارہی ہیں ۔ سردار پٹیل گروپ اور ہاردیک پٹیل کی زیرقیادت پٹی دار انامت آندولن سمیتی نے کل گجرات بند کا اعلان کیا ہے ۔ قبل ازیں پٹیل طبقہ نے تحفظات اور جیل میں محروس قائدین کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بڑی ریالی منظم کی جو مہسنا میں تشدد کی شکل اختیار کرگئی ۔ برہم ہجوم نے لوٹ مار اور سنگباری شروع کردی ۔ تشدد دیکھتے ہی دیکھتے دیگر شہروں جیسے احمد آباد اور سورت میں پھیل گیا ۔ مہسنا میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات پر امتناع عائد کردیا گیا ۔ ریالی میں شریک افراد نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT