Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کی فراہمی اور آلیر انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

تحفظات کی فراہمی اور آلیر انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

تانڈور۔ 17 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب حامد محمد خاں امیر حلقہ تلنگانہ و اڈیشہ نے ریاستی حکومت سے بی سی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا اور تلنگانہ کی اقلیتوں کیلئے حسب وعدہ 12% تحفظات کے اعلان کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عدالت منتقلی کے دوران نوجوان مسلم قیدیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ جناب حامد محمد خاں کل یہاں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے وقف کارپوریشن کے قیام اور اور وقف بورڈ کو عاجلانہ اختیارات دینے کی مانگ کی تاکہ وقف جائیداد پر قبضہ جات کو برخاست کرنے میں آسانی ہو۔ اس موقع پر مسرز ایم این بیگ زاہد جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ ، عبدالمجید علاقائی آرگنائزر، خالد باوزیر ڈسٹرکٹ آرگنائزر مشرقی، محمد خواجہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر، سید کمال اطہر، فہیم خاں وغیرہ قائدین شریک تھے۔ بعدازاں انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT