Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کے ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

حکومت کے ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

2019 میں جگتیال میں گلابی پرچم لہرایا جائیگا، ٹی آر ایس کا جلسہ عام ، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب

جگتیال۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے زیر اہتمام عوامی جلسہ جنا بیتا پراگتی میں شرکت کیلئے ضلع جگتیال کا پہلی مرتبہ دورہ کرنے والے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و ٹکنالوجی مسٹر کلواکنٹلہ تارک راما راؤ کی آمد پر شانداراستقبال کیا گیا۔ مسٹر کے ٹی آر شام ٹھیک 7 بجے جلسہ گاہ پہنچے جہاں انہیں پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا گیا۔یہ جلسہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس، تلگودیشم پارٹیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ کے قیام کے تین سال میں کئی ایک فلاحی پروگراموں کو روبہ عمل لایاجس کے سبب یہ ملک میں مثالی ریاست بن کر ابھررہی ہے جس سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی 67 سالہ نحوست کو ٹی آر ایس پارٹی تین سال میں دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، انہوں نے جیون ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مختلف اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ زچہ بچہ کو کے سی آر کٹ کے نام پر 16 چیزوں پر مشتمل کٹ 2جون سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جگتیال ضلع میں بیڑی ورکرس کی کثیر تعدادہے، حکومت کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار وظائف ساڑھے چار لاکھ بیڑی ورکرس کو دیئے جارہے ہیں۔حکومت کے اچھے کام ہضم نہیں ہورہے ہی، انہوں نے کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کی جانب سے کانگریس اقتدار آنے پر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بات پر طنزیہ انداز میں کہا کہ کانگریس پارٹی ملک و ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے کا سوال ہی نہیں ، ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ کانگریس قائدین سیاسی بیروزگار ہوسکتے ہیں اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جگتیال ایک ایسا مقام ہے جہاں سے تحریکیں اٹھتی ہیں اور سبق سکھایا جاتا ہے۔ 2019 یا اس سے قبل ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم کا جگتیال سے آغاز ہوگا اور حلقہ جگتیال میں گلابی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے جگتیال ضلع کو مثالی ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذہب و قوم کے نام پر اقتدار کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ اس موقع پر کے کویتا رکن پارلیمنٹ نے مخاطب کرتے ہوئے ضلع جگتیال کی ترقی کی ریاستی وزراء راجنا اور رامنا سے خواہش کی۔اس موقع پر حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر جلسہ کو پلہ ایشور اور کورٹلہ ایم ایل اے ودیا ساگر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر جلسہ میں رکن پارلیمنٹ بالکہ سمن، راجیہ سبھا مبر کیپٹن لکشمی کانت، وی ویویک، ارکان اسمبلی بی شوبھا، بالا کشن، رمیش، پٹہ مدھو ایم ایل سی، ناراداس لکشمن، سدھاکر زیڈ پی چیرمین، تلااوما، نیڈ کیاپ چیرمین سید علیم الدین اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT