Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظات کے بارے میں گورنر کو واقفیت

تحفظات کے بارے میں گورنر کو واقفیت

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج شام راج بھون پہونچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مسلمانوں و دیگر پسماندہ طبقات کو تحفظات میں اضافہ کے بارے میں اُنھیں واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے اسمبلی کا خصوصی سیشن طلب کرنے کے بارے میں بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ اُنھوں نے 12 اپریل کو شام 5 بجے پرگتی بھون میں کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس سے قبل چیف منسٹر آج اچانک راج بھون پہونچے اور گورنر نرسمہن سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ کے چندرشیکھر راؤ مسلمانوں اور قبائیلی طبقات کو تحفظات میں اضافہ کے لئے قرارداد منظور کرنے والے تھے تاہم بی سی کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے کی بناء اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے اُنھوں نے اسمبلی کا خصوصی سیشن طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گورنر سے ملاقات کے دوران مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو تحفظات میں توسیع کے ساتھ ساتھ دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسمبلی کا خصوصی سیشن طلب کرتے ہوئے قرارداد منظور کی جائے گی اور اِسے مرکز سے رجوع کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ریاست ٹاملناڈو کی طرز پر تلنگانہ میں بھی تلحفظات کی حد میں اضافہ پر زور دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT