Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظ سنت کے عنوان پر کریم نگر میں ضلعی تربیتی پروگرام

تحفظ سنت کے عنوان پر کریم نگر میں ضلعی تربیتی پروگرام

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد اویس فاروق حسامی کی اطلاع کے بموجب جامعہ صدیقیہ فیض العلوم کریم نگر کے زیراہتمام ایک روزہ ضلعی تربیتی پروگرام بعنوان ’’ تحفظ سنت ‘‘ 20 مارچ بروز اتوار بعد نماز فجر تا عصر بمقام جامعہ صدیقیہ فیض العلوم سالم پورہ بصدارت مولانا احمد عبداللہ طیب قاسمی منعقد ہونے جارہا ہے ۔ جس میں ’’ دین میں سلف اور صحابہ پر اعتماد کی اہمیت ‘‘ کے عنوان سے نامور عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ( جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ’’ ضعیف حدیث کے اقسام اور ان کے احکام ‘‘ اور ’’ تقلید کی حیثیت اور حقیقت ‘‘ ان دونوں عنوانوں سے مفتی یحیی نعمانی ( ناظم المعہد العامی لاراسات الاسلامیہ لکھنو ) بیس رکعت نمام تراویح کا اہتمام سنن و آثار کی روشنی میں ‘‘ کے عنوان سے مفتی جمال الدین قاسمی ( صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ) قرا خلف الامام کی شرعی حیثیت کے عنوان سے مولانا خواجہ نذیر الدین ( ناظم جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد ) ’’ اجتہادی اختلافات اور قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل ‘‘ کے عنوان سے مولانا عبید الرحمن اطہر ( ناظم مدرسہ امداد العلوم حیدرآباد ) کے اہم ’’ مدلل ، محقق خطابات ہوں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی 7 فبروی کو جامعہ ہذا میں تحفظ سنت کے عنوام سے ہی ایک روزہ ضلعی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ ناظم جامعہ ہذا مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی و جمیع اساتذہ کرام نے اس دینی پروگرام میں عامۃ المسلمین سے شرکت فرماکر استفادہ کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT