Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظ ماحولیات کیلئے شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت

تحفظ ماحولیات کیلئے شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت

آکسفورڈ گرامر اسکول کی یوم تاسیس، ویدا کمار و دیگر کی شرکت
حیدرآباد۔14فبروری(سیاست نیوز) آکسفورڈ گرامر اسکول حمایت نگر کی یوم تاسیس کے موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا آج سے آغاز عمل میںآیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس ایم احمد پرنسپل سائنٹیفک افیسر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی‘پی ایس آر سرینواس شاستری سائنس داں جی ریسرچ سنٹر ایمارات ڈی آر ڈی او حیدرآباد‘کے علاوہ چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر ایم ویدا کمار ‘ چیرمن اکسفورڈ گرامر اسکول ایم ایل مرلی دھر رائو‘ وائس چیرمن ایم پرارتھنا‘جنرل سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ سید صابر‘ ڈائرکٹر کے پربھاکر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایس سی اور سی بی ایس سی طلبہ کی جانب ماحولیاتی نظام کے تحفظ میںدرکار اقدامات کے متعلق شعور بیداری مہم کے طور پر نمائش میںمصنوعی آلات تیار کئے گئے تھے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آکسفورڈ گرامر اسکول کے مذکورہ طلبہ نے اس نمائش میںسائنس ‘ ٹکنالوجی ‘ انجینئرنگ اور ریاضی پر مشتمل پیولین تیار کئے تھے جہاں پر طلبہ کے مذکورہ عنوانات پر مشتمل آلات او رپراجکٹس کی تفصیلا ت سے نمائش کا مشاہدہ کرنے والوں کو بڑی مہارت سے واقف بھی کروارہے تھے۔ چیرمن تلنگانہ ریسورس سنٹر ویدا کمار کے علاوہ دیگر مہمانوں نے طلبہ کے مظاہرے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT