Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / تحفظ کیلئے خواتین کی امریکہ کو منتقلی کی تردید

تحفظ کیلئے خواتین کی امریکہ کو منتقلی کی تردید

امریکہ اور یوروپ میں عصمت ریزی کی شرح 10 تا 100 گنا زائد : منیکا
نئی دہلی ۔ /18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں خواتین کے حالات پر ارکان لوک سبھا کی تشویش سے آج حکومت نے بھی اتفاق کیا اور ادعا کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔ نیز انہیں درپیش چیلنجوں سے نمٹا جارہا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں آئندہ دو سال کے دوران خواتین کے حالات میں قابل لحاظ بہتری ہوگی ۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے خواتین کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا جن میں ہر دیہات میں خصوصی پولیس والنٹرس ، ریاستوں میں خواتین کیلئے ہیلپ لائنس کے علاوہ موبائیل فونس پر خطرہ کی گھنٹی وغیرہ شامل ہیں ۔ مینکا گاندھی نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ پر ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’ میئں بھی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ گزشتہ چند سال سے خواتین کے حالات بہتر نہیں رہے ہیں لیکن آئندہ چند سال کے دوران اس میں نمایاں بہتری ہوگی ‘‘ ۔ انہوں نے بی جے پی کے ایک رکن حکم سنگی کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بعض خواتین ہندوستان کو اپنے لئے ایک محفوظ ملک محسوس نہ کرتے ہوئے امریکہ میں سکونت اختیار کررہی ہیں ۔ مینکا گاندھی نے ریمارک کیا کہ ایسی خواتین کو اپنی سکونت کے لئے اختیار کردہ ملک کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئیے کیونکہ امریکہ اور یوروپ میں عصمت ریزی کے واقعات کا اوسط 10 تا 100 گنا زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT