Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / تحقیقاتی رپورٹ ردی کا ٹکڑا : مسلم لیگ نواز

تحقیقاتی رپورٹ ردی کا ٹکڑا : مسلم لیگ نواز

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ کو ردی کا ٹکڑا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔مسلم لیگ نون کے وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال نے پیر کو مسلم لیگ کے دیگر اعلیٰ ارکان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کسی بھی دلیل یا مستند مواد پر مشتمل نہیں۔خیال رہے کہ پاناما لیکس سے متعلق تحقیقاتی کرنے والی مشترکہ ٹیم (جے آئی ٹی) نے پیر کو سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت قانونی ماہرین اس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد وہ بہت جلد رپورٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جائیں گے اور ’اس کے تضاد اور جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی میں سیاسی مخالفین کو شامل کیا گیا اور ان کے مطابق اس تحقیقاتی ٹیم نے تحقیق کرنے کی بجائے خود ہی ٹرائل کورٹ بننے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی مالی بدعنوانی کا کیس نہیں نکلا اور نہ ہی سرکاری وسائل کو استعمال کرنے کا کوئی الزام لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT