Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی : حکومت کشمیر

تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی : حکومت کشمیر

جموں۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموںو کشمیر حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تفصیلی تحقیقات کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر اور سینئر پی ڈی پی لیڈر ذوالفقار علی نے آج کہا کہ جیسے ہی عام حالات بحال ہوجائیں حکومت عام شہریوں کی ہلاکت کی تفصیلی تحقیقات کرے گی اور ملززین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ہم کسی بھی مجرم کو یوں ہی آزاد نہیں چھوڑیں گے اور ایک مرتبہ انھیں ذمہ دار قرار دیئے جانے کے بعد سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ضلع پونچھ میں کل سلسلہ وار اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار نے احتجاجی مظاہروں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی حکومت شہریوں کو نقصان پہونچانا نہیں چاہتی ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت انسانی جانوں کا ضیاع نہیں چاہتی اور ہر کوئی عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت وادی میں عام حالات کو بحال کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT