Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، دو پائلٹوں کی موت

تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، دو پائلٹوں کی موت

بالاگھاٹ۔26 ۔اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں ایک چھوٹے طیارے کے گر کر تباہ ہو جانے سے اس میں سوار دو پائلٹوں کی موت ہو گئی۔ بالاگھاٹ کے انسپکٹر جنرل جی جناردن نے بتایا کہ مہاراشٹر کے گوندیا ضلع کے حکومت ہند کے ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ا یویشن ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ سے ایک تربیتی طیارے نے تربیت دینے کیلئے صبح پرواز کی تھی۔ ہوائی جہاز صبح تقریباً 10.15بجے مہاراشٹرا کے بھنڈارا ضلع اور بالاگھاٹ ضلع کے کھیرلانجی میں سرحد پر ایک پرندے سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہو گیا، جس سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں ایک خاتون ٹرینی پائلٹ اور ایک مرد پائلٹ سوار تھے ، جو خاتون پائلٹ کو تربیت دے رہے تھے ۔ خاتون پائلٹ کی شناخت دہلی کی ہمانشی کلیان (24) اور مرد پائلٹ کی شناخت بھنڈارا کے باشندہ رنجن گپتا (44) کے طور پر ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT