Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی اسکیمات ، اعلانات تک محدود

ترقیاتی اسکیمات ، اعلانات تک محدود

یلاریڈی /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکمرانی میں ترقیاتی اسکیمات صرف وزیر اعلی مسٹر کے سی آر کے اعلانات تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ۔ اس پر عمل آوری کا کہیں پتہ نہیں کہہ کر ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر طاہر بن ہمدان نے الزام لگایا ۔ یلاریڈی کی حادثوں کا مرکز ہی شاہراہ کو لیکر کانگریسی قائدین نے راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔ یلاریڈی کانگریسی انچارج مسٹر نلامڈگو سریندر کی زیر صدارت گاندھی چوک شاہراہ پر کانگریس قائدین نے دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر ضلع پارٹی صدر مسٹر طاہر بن ہمدان نے مزید کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا ا علان کرنے والی سرکار فی الفوقت مرحلہ وار قرض معافی کی بات کرتے ہوئے اپنے وعدہ سے منہ موڑ رہی ہے ۔ کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم کا وعدہ بھی کہیں ریاست میں نطر نہیں آتا ۔ یلاریڈی کی خستہ حال شاہراہ جس پر گذرنے کو ہر فرد کے ذہن میں حادثہ کا خدشہ ابھرتا ہے ۔ آج تک مرمت نہ کی گئی ۔ اگر ہفتہ بھر کے اندر یلاریڈی کی شاہراہ مرمت نہ کی گئی تو مرن برت کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ۔ بودھن ، حیدرآباد کی شاہراہ کا حصہ یلاریڈی مستقر کی شاہراہ کی حالت زار دیکھ کر عوام دوسرے راستوں سے سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ اتنی خراب یلاریڈی کی شاہراہ کبھی پہلے دیکھنے میں نہ آئی ۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین میں مسٹر پرتاپ ریڈی ، بی سی سیل ضلع صدر چندرا شیکھر گوڑ سنجیوا ریڈی شنکر گوڑ ، نرہری ، چنا ستیش ، ستیم ، وٹھل ، سائیلو ، سبھاش اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT