Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقیاتی عمل میں جدید ریاست تلنگانہ کو منفرد مقام

ترقیاتی عمل میں جدید ریاست تلنگانہ کو منفرد مقام

سوریاپیٹ میں ڈبل بیڈروم اسکیم کا سنگ بنیاد، چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔ /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نت نئی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ترقی پذیر درجہ دلا رہی ہے ۔ جدید ریاست تلنگانہ نے ملک کے افق پر بے نظیر و منفرد مقام بنالیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کیا ۔ وہ یہاں سوریا پیٹ میں ڈبل بیڈروم فلیٹس کے سنگ بنیاد کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی کے سی ار 21 اکٹوبر کی شام 7.30 بجے سوریاپیٹ پہونچے اور ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی کے مکان میںقیام کیا ۔ 22 اکٹوبر کی صبح 10 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر آندھرا کی مجوزہ راجدھانی امرواتی کی سنگ بنیاد تقریب کیلئے روانہ ہوئے ۔ واپسی میں ڈبل بیڈروم فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعلی کے سی آر نے اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل جو جو وعدے کئے گئے تھے حکومت اس کو عملی شکل دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم فلیٹس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اس پر عمل آوری شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ کیلئے 400 مکانات منطور کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سوریا پیٹ حلقہ کیلئے 400 کے علاوہ 500 علحدہ مکانات منطور کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ پیسہ زیادہ بھی خرچ ہو اس کی پرواہ نہیں لیکن مکانات شاندار ہونے چاہئے ۔ وزیر اعلی کے سی آر نے اپنے وعدہ کا ادعاء کیا کہ ہر مکان کو صاف شفاف پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابات سے قبل ا ہلیان سوریا پیٹ سے کئے گئے وعدہ کو دہرایا کہ جگدیش ریڈی کو کامیاب بنانے پر سوریا پیٹ کو ضلع بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اس سمت میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے صدارت کی اور وزیر اعلی کا خیرمقدم کیا ۔ اسٹیج پر نائب صدرنشین کونسل پی ودیا ساگر پی راجیشور ریڈی ایم ایل سی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر رکن اسمبلی وی وریشم صدرنشین بلدیہ جی پرویلیکا ضلع کلکٹر و قائدین این سرینواس گوڑ پرکاش ایم سینو و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT