Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقیاتی پراجیکٹس کی راہ میں رکاوٹ کیلئے بے بنیاد الزامات

ترقیاتی پراجیکٹس کی راہ میں رکاوٹ کیلئے بے بنیاد الزامات

ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ پر بد عنوانیوں کے الزامات بے بنیاد۔ ایم ایل سی نارائن ریڈی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کے نارائن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین پراجکٹس کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے سے متعلق کانگریس ایم ایل اے ومشی چند ریڈی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نارائن ریڈی نے کہا کہ ومشی چند ریڈی کی جانب سے ریاستی وزیر کو مباحث کا چیلنج مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عوامی نمائندوں نے کانگریس رکن اسمبلی کو مباحث اور مستعفی ہونے کا چیلنج کیا تھا لیکن انہوں نے اسے آج تک قبول نہیں کیا ۔ اگر انہیں پراجکٹس کے مسئلہ پر مباحث میں دلچسپی ہے تو پھر اس چیلنج کو قبول کرنا چاہئے ۔ نارائن ریڈی نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کے بارے میں چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا تھا لیکن کانگریس ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے ومشی چند ریڈی کو الزامات عائد کرنے سے قبل پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا مشاہدہ کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کلواکرتی کے عوام ومشی چند ریڈی کی تاریخ سے اچھی

 

TOPPOPULARRECENT