Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ عوام کی ترقی میں رکاوٹ کے مترادف

ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ عوام کی ترقی میں رکاوٹ کے مترادف

پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کے عدم آغاز پر تنقید، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔20ڈسمبر(سیاست نیوز)ترقیاتی کاموں میں سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنا مقامی عوام کی ترقی میں رکاوٹیںکھڑی کرنے کے مترداف بات ہوگی او ریہی حال پرانے شہر کی عوام کا ہے جہاں پر اب تک حیدرآباد میٹر و ریل کی تعمیرکا آغاز نہیںہوا۔ حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ ایم ایم ٹی سی دوسرا مرحلہ اور حیدرآباد میٹر و ریل پراجکٹ کی تکمیل کے بعد شہر حیدرآباد کوحاصل ہونے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر کے اعزاز میں حیدرآباد کے پرانے شہر کو بھی شامل کرے تاکہ پرانے شہر حیدرآباد کے عوام اس ترقی کے حصہ داربن سکے۔ انہوں نے کہاکہ شہروں کی ترقی میں پبلک ٹرانسپورٹ اہمیت کا حامل ہے اور اسی لئے مرکزی حکومت ہندوستان کے بڑے شہروں میںپبلک ٹرانسپورٹ کو مستحکم بنانے کاکام کررہی ہے تاکہ دیہی علاقوں سے روزگار کے لئے شہروں کا رخ کرنے والے بھی مرکزی حکومت کے ان اصلاحات سے استفادہ اٹھاسکیں۔مرکزی وزیرلیبر ورکن پارلیمنٹ سکندرآباد بنڈارودتاتریہ نے ای ایس ائی کارپوریشن دفتر میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔دتاتریہ نے مزیدکہاکہ ریلویز اور ایچ ایم آر ملازمین کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد اس پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میںلایا گیا ہے تاکہ ایم ایم ٹی ایس دوسرا مرحلہ اور حیدرآباد میٹر و ریل پراجکٹ کے متعلق تفصیلات سے عوام کو واقف کروایا جاسکے۔بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ 850کروڑ کی لاگت سے ایم ایم ٹی ایس دوسرا مرحلہ کی تکمیل عمل میںلائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بولارم تا میڑچل‘ سکندر آباد تاگھٹکیسر‘فلک نما تا شاد نگر ایم ایم ٹی ایس ریلوے لائنس کی تنصیب کا کام کیاجائے گا۔ حیدرآباد میٹر و ریل پراجکٹ کے تحت ناگر کرنول تا میٹو گوڑہ‘ میاں پو ر تا کتہ پیٹ اور تارناکہ تا سنجیو ریڈی نگر میں بھی توسیع کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ آئی ٹی شعبہ میںخدمات انجام دینے والے لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ سلطان بازار میٹر و ریل لائن پر معلنہ پلان کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور متاثرہ دوکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل مقام فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT