Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کا افتتاح

ترقیاتی کاموں کا افتتاح

کورٹلہ۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 20 میں بور موٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہر وارڈ میں بورویل ڈالوانے کا تیقن دیا۔ انہوں نے وارڈ کونسلروں سے کہا کہ عوام جو پانی کی قلت سے شدید پریشان ہیں۔ پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر انہیں پانی کی قلت ہو تو ان کے علم میں لے آئیں۔ شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے نے اپنی تقریر میں کہا کہ شہر کورٹلہ میں موجود پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ اس تقریب میں نائب چیرمین جناب محمد رفیع الدین، وارڈ کونسلرس شریمتی جکولہ جمنا، جناب اتم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی، ٹی آر ایس پارٹی قائدین جکولہ جگدیشور، ڈی راجیشم ، چیٹی وینکٹ راؤ، کستوری لکشمی نارائنا، کونسلر جناب عبدالوہاب، مورتاڑ لکشمی نارائنا نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT