Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کو موثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت

ترقیاتی کاموں کو موثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت

جگتیال میں منعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹر اے شرت کی مخاطبت

جگتیال ۔ 21 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں منعقدہ ترقیاتی کاموں پر تمام محکمہ جات کے عہدیداران مل کر تمام مسائل کی یکسوئی کے لئے بہتر انداز میں خدمات انجام دینے ضلع کلکٹر جگتیال مسٹر ڈاکٹر اے شرت نے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ایڈن فنکشن ہال میںمنعقدہ پروگرام میں تمام محکمہ کے آفسران نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جگتیال ضلع میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے آفسران ایک ٹیم کی طرح کا م کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع میں ہماری زمین ہمارا شہر پروگرام کے لئے اگریکلچر شعبہ میں وی آر او ملکر مواضعات میں ایک گلی میں ایک علاقے میں تمام کو جمع کر کے سروے انجام دینے کے لئے کہا۔ غیر موجود کسانوں کے مکانات پہنچ کر سروے کو مکمل کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اعلی آفسران کو روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر میں کسی قسم کے مسائل ہو ں تو فوری ہمارے علم میں لانے کیلئے کہا ۔ مسائل یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر نے گڈمبہ نقلی شراب سے پاک بنانے کے لئے آبکاری آفسران کو حکم دیا ۔ گڈمبہ تیار نہ کرنے کے لئے عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جائے ۔ مستحق افراد کو حکومت کی اسکیمات کے متعلق انہیں بتلایا جائے ضلع کلکٹر نے کہا کہ پینے کا پانی پائیپ لائن کا ہر موضع میں کنٹراکٹر کو انتخاب کرتے ہوئے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اراضی کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کو تحصیلدار کے علم میں لایا جائے ضلع میں دھان کی خریداری مراکز میں مسائل پیدا نہ ہونے کے لئے عہدیداران قبل از وقت اقدامات کریں ۔ ٹرانسپورٹ سے متعلق کسی قسم کے مسائل ہوں تو دستیاب میں واقع ٹراٹکٹرس سے استفادہ کریں۔ خریداری کی تکمیل کے بعد مراکز میں موجود ترازو اور تھیلوں اور مزدوری ضرورت کو دوسرے مقام پر استعمال کرنے کے لئے کہا۔ تنہا خواتین کے لئے وظائف منظوری کے لئے درخواستیں تحصیلدار ایم پی ڈی او کے ذریعہ آن لائن میں اپ لوڈ کروانے خواہش کی ۔ ضلع میں کئے جانے والے EGS کاموں کو مستقبل میں استفادہ کے لئے کیا ۔ Supit کاموں کو اس30 جون تک مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندرا ‘ آر ڈی او نریندر اور مختلف محکمہ جات کے آفسران موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT