Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقیاتی کاموں کیلئے شہریوں سے بہتر تال میل بنائے رکھنے عہدیداروں کو جی ایچ ایم سی کمشنر کی ہدایت

ترقیاتی کاموں کیلئے شہریوں سے بہتر تال میل بنائے رکھنے عہدیداروں کو جی ایچ ایم سی کمشنر کی ہدایت

حیدرآباد 6 ڈسمبر (آئی این این) جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے عہدیداروں سے کہاکہ بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کیلئے شہریوں کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنائیں اور پروگرامس جیسے سنیٹیشن، سڑکوں کی ری کارپٹنگ، اسٹریٹ لائٹس کے مینٹیننس، پانی کی بچت، پارکس اور اسپورٹس سرگرمیوں کو شروع کریں۔ وہ آج یوسف گوڑہ ڈیویژن میں یلاریڈی گوڑہ کے مدھورا نگر کا دورہ کرنے کے بعد مخاطب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ مدھورا نگر ایک ماڈل کالونی بن گیا ہے جہاں ریسیڈنٹس ویلفیر اسوسی ایشن اہم رول ادا کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT