Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کیلئے عوامی تعاون ناگزیر

ترقیاتی کاموں کیلئے عوامی تعاون ناگزیر

عادل آباد 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے بیشتر محلہ جات میں کروڑوں روپیوں کے صرفہ سے سڑکیں اور نالیوں کا کام جاری ہے۔ بلدی حلقہ میں موجود 36 وارڈس کے عوام کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آر منیشا نے بلدی حلقہ وارڈ نمبر 24 مسجد عثمانیہ کے قریب سڑک کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ وارڈ نمبر 24 ، 30 اور 6 تین مقامات پر 32 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ جبکہ وارڈ نمبر 24 میں 8.5 لاکھ روپیوں سے تعمیری کام انجام دیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے منظور کردہ ٹرائبل سب پلان کے تحت تعمیری کام کئے جارہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر نائب صدر بلدیہ مسٹر محمد فاروق احمد، وارڈ نمبر 24 بلدیہ کونسلر محترمہ شمیم سلطانہ، کمشنر بلدیہ وینکٹیشم، محمد ایاز، ایوب خان انجینئر، ملیشم، سرینواس کے علاوہ مقامی افراد میں امام و خطیب مسجد عثمانیہ مولانا اسلام الدین، موذن شیخ فرید، روہت ، سوشیل ورکر شیخ مصطفی، شیخ سردار، شیخ قادر، شریف بھائی، دین محمد و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بلدی حلقہ جات میں تعمیراتی کاموں کے لئے عوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے صدرنشین بلدیہ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی پابند ہے جس کے پیش نظر عوام کی بنیادی ضرورتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے ایسے مقامات جہاں عرصہ دراز سے سڑکیں موجود نہیں تھیں ان مقامات کو ترجیح دیتے ہوئے سڑکیں اور نالیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT