Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقی و فلاح بہبود میں تلنگانہ سرفہرست

ترقی و فلاح بہبود میں تلنگانہ سرفہرست

حکومت پر اپوزیشن کی تنقیدیں غیر مناسب ، وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی کا ادعا
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر ٹرانسپورٹ حکومت تلنگانہ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے اس بات کا ادعا کیا کہ ترقیاتی و فلاح و بہبودی شعبوں میں تلنگانہ ریاست دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں آگے ہے اور یہ ترقی گذشتہ زائد از ایک سال کے دوران انجام دی ہوئی ہے ۔ اس کے باوجود اپوزیشن پارٹی قائدین حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا کس حد تک منصفانہ بات ہوگی ۔ مسٹر مہیندر ریڈی اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ ضلع رنگاریڈی میں واقع تالابوں میں پانی کی مقدار میں زبردست اضافہ ہوجانے کی وجہ سے آج ضلع میں تمام تالابیں لبریز دکھائی دے رہے ہیں ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کی تیز رفتار ترقی کو اپوزیشن جماعتیں نہ ہی ہضم کرپارہی ہیں اور نہ ہی اس ترقی کو برداشت کر پارہی ہیں ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق واٹر گرڈ پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں واٹر گرڈ پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں وہیں ہر کوئی بشمول دیگر ریاستوں کی جانب سے تلنگانہ میں واٹر گرڈ پروگرام کی عمل آوری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی عوامی مقبولیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص ضلع رنگاریڈی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے لیے ایک مضبوط قلعہ ثابت ہوگی ۔ علاوہ ازیں ضلع رنگاریڈی میں ہر سطح پر ٹی آر ایس کی عوامی مقبولیت میں زبردست اضافہ کے لیے بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT