Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقی پسندی کی عصری معنویت پر آج توسیعی لکچر

ترقی پسندی کی عصری معنویت پر آج توسیعی لکچر

ادیبوں، شعراء ،دانشوروں اور عوام سے شرکت کی اپیل
حیدرآباد ۔ 18 مارچ (پریس نوٹ) انجمن ترقی پسند مصنفین تلنگانہ (اردو ہندی) کے زیراہتمام ہفتہ 19 مارچ کو 5.45 بجے شام پر اردو ہال حمایت نگر میں پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ’’ترقی پسندی کی عصری معنویت‘‘ اپنا توسیعی خطبہ پیش کریں گے۔ پدم بھوشن سی ایچ ہنمنت راؤ سابق رکن پلاننگ کمیشن صدارت کریں گے۔ مسٹر بی نرسنگ راؤ مہمان خصوصی ہوں گے۔ شرکاء میں پروفیسر ابوالکلام، پروفیسر خالد قادری، جناب مصحب اقبال توصیفی، اودھیش رانی اور ششی نارائن سوادھین حصہ لیں گے۔ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد یونیورسٹی نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔ فرقہ پرستی کا خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پدم شری مجتبیٰ حسین، قمر جمالی نے محبان اردو اور خاص کر ادیبوں شاعروں اور ریسرچ اسکالرس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT