Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقی پسند کی عصری معنویت پر پروفیسر بیگ احساس کا توسیعی خطبہ

ترقی پسند کی عصری معنویت پر پروفیسر بیگ احساس کا توسیعی خطبہ

حیدرآباد۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) جناب تجمل اظہر کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی پسند مصنفین (اُردو، ہندی) کے زیراہتمام ’’ترقی پسندی کی عصری معنویت‘‘ کے موضوع پر 19 مارچ کو 5:45 بجے شام اُردو ہال، حمایت نگر میں پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اُردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی توسیعی خطبہ دیں گے۔ پدم بھوشن سی ایچ ہنمنت راؤ سابق رکن پلاننگ کمیشن صدارت کریں گے جبکہ بی نرسنگ راؤ مہمان خصوصی ہوں گے۔ شرکائے مباحث میں پروفیسر ابوالکلام، پروفیسر خالد قادری، مصحف اقبال توصیفی اور ڈاکٹر اودھیش رانی حصہ لیں گی جبکہ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون مولانا آزاد یونیورسٹی نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔ پدم شری مجتبیٰ حسین، قمر جمالی اور ششی نارائن سوادھن نے ادیبوں، شاعروں اور ریسرچ اسکالرس سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT