Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ترقی کیلئے بہتر لا اینڈ آرڈر ضروری : وزیر داخلہ

ترقی کیلئے بہتر لا اینڈ آرڈر ضروری : وزیر داخلہ

حیدرآباد 13 اکٹوبر ( این ایس ایس ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ دونوں شہروں میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ کوکٹ پلی میں ایک تقریب میں ان وزرا نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی بہتری کے ذریعہ ہی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں کی توجہ دہانی پر کوکٹ پلی میں فوری پولیس اسٹیشن کے قیام کو منظوری دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پولیس عملہ کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ عوام کی بہتر خدمت کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT