Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترلی کنڈہ مسجد کی تعمیر نو کیلئے مسئلہ کی یکسوئی

ترلی کنڈہ مسجد کی تعمیر نو کیلئے مسئلہ کی یکسوئی

آرمور۔20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جکران پلی منڈل کے ترلی کنڈہ دیہات میں مسلم انجمن تنظیم کمیٹی کی جانب سے ترلی کنڈہ دیہات میں موجود مسجد کو پختہ بنانے اس کی نئی شکل میں تعمیر نو کرنے کیلئے کچھ اہل خیرحضرات نے یہاں کے مقامی مسلم کمیٹی کے ذمہ داروں سے ربط پیدا کیا جس پر ترلی کنڈہ دیہات کے مسلم کمیٹی کے حضرات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس 30سالہ قدیم مسجد کو شہید کیا اور اس کو نئی شکل میں تعمیر کیلئے نقشہ وغیرہ تیار کیا لیکن بتایا گیا کہ کچھ مقامی افراد نے اس تعمیر مسجد میں خلل پیدا کردی تھی اور یہ مسئلہ تقریباً ایک ماہ سے چل رہا تھا لیکن مقامی مسلمانوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور اس ضمن میں معلوم ہوا کہ رکن اسمبلی نظام آباد رورل نے اس ضمن میں دلچسپی لیتے ہوئے اس کے پُرامن حل میں مدد کی ‘ کیونکہ یہ علاقہ رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن کے حلقہ میں ہے ۔ اس طرح جمعیت العلماء ہند ضلعی صدر حافظ محمد لئیق خان کی قیادت میں ترلی کنڈہ کا دورہ کیا گیا اوریہاں کے صدر انجمن تنظیم المسلمین عبدالنعیم اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی جس پرانہوں نے بتایا کہ آج ہی گرام پنچایت کی جانب سے مسجد کی تعمیر کا اجازت نامہ مل گیا اور ویلیج ڈیولپمنٹ کمیٹی جس میں تمام اقوام کے افراد ممبر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بھی گرام پنچایت کو لکھا ہے کہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کی اجازت دی جائے کینوکہ یہاں پر تقریباً 30سال سے مسجد موجود تھی ۔ اس طرح اس مسجد کی تعمیر کا مسئلہ پُرامن حل ہوگیا ۔ ترلی کنڈہ دیہات کے دورہ کے موقع پر ضلعی صدرجمعیت العلماء ہند ضلعی صدر حافظ لئیق خان کے علاوہ صدر آرمور حافظ محمد ابراہیم‘ نائب صدر امیر رحمت علی ماجد و دیگر ذمہ داران حافظ محمد احمد ‘ حافظ محمد رحمت علی ‘ محمد مظہر کے علاوہ مقامی ذمہ داران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT