Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس پر ووٹ بینک سیاست میں ملوث ہونے کا الزام

ترنمول کانگریس پر ووٹ بینک سیاست میں ملوث ہونے کا الزام

درگاپور ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ ایک دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ترنمول کانگریس کے قائدین محض ووٹ بینک سیاست کیلئے حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مالدہ کے تشدد کے ضمن میں ممتابنرجی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ محض اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی ہے۔ سمرتی ایرانی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ترنمول قائدین نے اس وقت نابیا کا دورہ کیوں نہیں کیا جب دلت خواتین پر مظالم کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT