Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کا دفتر اور ہال نذرآتش

ترنمول کانگریس کا دفتر اور ہال نذرآتش

دارجلنگ ( مغربی بنگال ) ۔ 19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سو سال قدیم کمیونٹی ہال اور ٹی ایم سی پارٹی کا دفتر دارجلنگ ہلز میں نذر آتش کردیا گیا ۔ پولیس نے آج کہاکہ گورکھالینڈ کے حامیوں نے غیرمعینہ مدت کے بند کے دوران یہ کارروائی کی ۔ آج علحدہ ریاست کے مطالبے پر بند کا 35و اں دن تھا ۔ کرسیانگ کے علاقہ میں راج راجیشوری ہال راکھ کا ڈھیر ہوگیا ، جبکہ کل رات دیر گئے اسے آگ لگادی گئی ۔ ترنمول کانگریس پارٹی کا دفتر دارجلنگ قصبہ میں آج نذر آتش کیا گیا۔ دونوں واقعات میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا لیکن ہال اور پارٹی کا دفتر دونوں راکھ کا ڈھیر ہوگئے۔ پولیس خاطیوں کی شناخت کی کوشش کررہی ہے ۔ سیاسی پارٹی کارکن روایتی نیپالی لباس میں ملبوس تھے ۔ انھوں نے آج صبح جلوس نکالے اور علحدہ گورکھالینڈ کی تائید میں نعرہ بازی کی ۔ دارجلنگ کے مختلف علاقوں میں مورچہ کی جانب سے ایسے ہی احتجاجی جلوس نکالنے کا پروگرام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT