Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ترنمول کانگریس کے ایم پی کے باعث پرواز میں تاخیر

ترنمول کانگریس کے ایم پی کے باعث پرواز میں تاخیر

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا ایم پی رویندر گائیکواڈ کی جانب سے ایرانڈیا کے عملہ پر حملے کے واقعہ کے چند دن بعد ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے بھی مبینہ طور پر آج ایرانڈیا کے عملہ کے ساتھ بحث کی اور الجھ پڑے ۔ انہیں ان کی پسند کی سیٹ نہ دیئے جانے پر وہ احتجاج کررہے تھے ۔ اس کی وجہ سے کولکتہ جانے والی فلائیٹ میں 40 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ راجیہ سبھا ایم پی ڈولا سین نے ایرانڈیا کی فلائیٹ کیلئے تین ٹکٹ بک کروائے تھے ۔ یہ طیارہ دوپہر 2.25 کو اڑان بھرنے والا تھا لیکن ایم پی کی بحث اور تکرار کی وجہ سے طیارہ  3.04 بجے روانہ ہوا اور 4.35 بجے کولکتہ پہونچا ۔

 

دہلی ایئر پورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا
نئی دہلی7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آج اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب دو طیارے ایک ہی رن وے پر آگئے۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو کی ایک پرواز رن وے نمبر 27پر اتر رہی تھی۔ رن وے 27 آگے جاکر رن وے 28 میں ملتا ہے ۔ اسی وقت ایئر انڈیا کا ایک طیارہ رن وے نمبر 28 سے پرواز کی تیاری میں تھا۔ تاہم، اے ٹی سی نے ایئر انڈیا کے طیارے کو فوری طور پر پرواز سے روک کر اسے ’بے‘ میں واپس آنے کی ہدایت دی اور اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

TOPPOPULARRECENT