Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ گھوش کی حالت تشویشناک

ترنمول کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ گھوش کی حالت تشویشناک

کولکتہ ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے معطل شدہ رکن پارلیمنٹ کنول گھوش جوکہ شاردا چٹ فنڈ اسکام میں ملزم ہیں اپنی بھوک ہڑتال کے 29 ویں دن کل اچانک صحت بگڑجانے پر جیل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ پریسیڈنسی کرکشنل ہوم میں محروس گھوش نے سانس لینے میں تکلیف ، اعضاء شکنی ، پیٹ میں درد اور کپکپاہٹ کی شکایت کی تھی جس پر ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد ان کی صحت کو تشویشناک قرار دیا۔ اور یہ مشورہ دیا کہ انھیں فی الفور گورنمنٹ ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں شریک کروایا جائے ۔ تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس خصوص میں کوئی احکامات نہ ملنے پر این ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں شریک نہیں کروایا بلکہ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کو کرکشنل ہوم طلب کرلیا گیا اگرچیکہ ڈاکٹرس دوپہر 12:45 بجے پہنچے لیکن گھوش نے ان کے ساتھ خاطر خواہ تعاون نہیں کیا ۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل ( محابس) ساؤتھ بنگال مسٹر کے کے مکرجی نے بتایا کہ طبی اعتبار سے کنول گھوش کی صحت مستحکم ہے اور فی الحال جیل ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ سی بی آئی جج ارویند مصرا سے 14 سپٹمبر کو گھوش نے یہ سوال کیا تھاکہ چٹ فنڈ اسکام کیس میں ملوث دیگر افراد کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا اور غیرمعینہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT