Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کی کانگریس کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ترنمول کی کانگریس کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

تملوک (مغربی بنگال) ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج رات الیکشن کمیشن کے مبصر اور پولیس سے شکایت کی کہ معینہ اسمبلی حلقہ مشرقی مدناپور ضلع کے کانگریس امیدوار اپنے انتخابی حلقہ میں کل دوپہر کے انتخابات کیلئے آج دوپہر تک بھی انتخابی مہم چلا رہے تھے جبکہ انتخابی مہم چلانے کا وقت کل ہی ختم ہوچکا ہے۔ ایس ڈی پی او نے توثیق کی کہ مقامی ٹی ایم سی نے کانگریس امیدوار مانک بھومک کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہی شکایت مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو روانہ کردی گئی ہے۔ ضلع الیکشن آفس کے ذرائع نے بھی ایسی شکایت کی توثیق کی اور کہا کہ یہ شکایت الیکشن کمیشن کو روانہ کردی گئی ہے۔ ضلع میں کل کی رائے دہی کے چھٹے اور آخری مرحلہ کیلئے پہلے ہی سے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ تاہم کانگریس نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ کل شام کے بعد کہیں بھی کانگریس کے امیدوار نے انتخابی مہم نہیں چلائی۔

TOPPOPULARRECENT