Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تروملا پہاڑیوں کو نو فلائی زون قرار دینا ممکن نہیں : جیئنت سنہا

تروملا پہاڑیوں کو نو فلائی زون قرار دینا ممکن نہیں : جیئنت سنہا

نئی دہلی 19 جولائی (پی ٹی آئی) وزارت شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ آندھراپردیش میں تروملا کی پہاڑیوں کو نو فلائی زون (منطقہ عدم پرواز) قرار دینا ممکن نہیں ہے کیوں کہ اس سے تروپتی ایرپورٹ تک رسائی مزید دشوار ہوسکتی ہے۔ مملکتی وزیر شہری ہوا بازی کی طرف سے راجیہ سبھا میں دیئے گئے ایک تحریری جواب کے مطابق حکومت آندھراپردیش نے تروملا کی پہاڑیوں میں لارڈ سری وینکٹیشورا مندر کے علاقہ کو نو فلائی زون قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ سنہا نے کہاکہ ’’تروپتی ایرپورٹ کے اطراف مختلف رکاوٹوں کے سبب یہ ایرپورٹ پہلے ہی واحد رن وے کو کارکرد رکھنے تک محدود ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT